Businesslatest news

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ماہانہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اسلام آباد: پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اکتوبر 2026 میں ملکی تاریخ کی بلند ترین ماہانہ سطح پر پہنچ گئیں، جن کا حجم 45 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں آئی ٹی برآمدات میں 17.4 فیصد جبکہ ستمبر 2026 کے مقابلے میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر 2026) کے دوران آئی ٹی برآمدات ایک ارب 73 کروڑ ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ مالی سال 2025-26 کے دوران بھی آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس عرصے میں آئی ٹی برآمدات 4 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں، جو سالانہ بنیادوں پر 20.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button