فیس بک کی پرانی پوسٹس ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ

فیس بک کا منیج ایکٹیویٹی (Manage Activity) نامی یہ فیچر صارفین کو پرانا مواد آسانی سے تلاش کرکے اسے ڈیلیٹ یا آرکائیو میں منتقل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
اس فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد ایسے صارفین کے لیے پرانی پوسٹس کی صفائی آسان بنانا تھا جو وقت کے ساتھ اپنی پروفائل سے غیر ضروری یا پرانا مواد ہٹانا چاہتے ہیں۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے فیس بک کھول کر مینیو میں جائیں، وہاں سیٹنگز اینڈ پرائیویسی کے بعد ایکٹیویٹی لاگ کا انتخاب کریں اور پھر منیج ایکٹیویٹی کے آپشن پر کلک کریں۔
یہاں صارفین اپنی پرانی پوسٹس کو تاریخ، کیٹیگری اور دیگر دستیاب فلٹرز کی مدد سے تلاش کرسکتے ہیں اور بیک وقت متعدد پوسٹس منتخب کرکے انہیں ڈیلیٹ یا آرکائیو کرسکتے ہیں۔
اس طرح برسوں پرانی پوسٹس کو ایک ایک کرکے تلاش کرنے اور اسکرول کرنے کی ضرورت نہیں رہتی بلکہ چند منٹوں میں مطلوبہ مواد کی صفائی ممکن ہوجاتی ہے۔
فیس بک کے مطابق ڈیلیٹ کی گئی پوسٹس فوری طور پر مستقل طور پر ختم نہیں ہوتیں بلکہ 30 دن تک کوڑے دان (Trash) میں موجود رہتی ہیں، اس دوران صارف چاہے تو انہیں بحال کرسکتا ہے یا خود بھی مستقل طور پر ڈیلیٹ کرسکتا ہے۔ 30 دن بعد یہ پوسٹس خودکار طور پر مستقل طور پر حذف ہوجاتی ہیں۔



