Businesslatest news

پاکستان کے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس میں 157 فیصد اضافہ

اسلام آباد:  پاکستان کے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 157 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزارت اقتصادی امور نے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس سے متعلق رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان نے جولائی سے اکتوبر 2026 کے دوران 5 ارب 85 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے، جبکہ اس عرصے میں 3 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی گرانٹس موصول ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق پہلے چار ماہ کے دوران غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس کا مجموعی حجم 5 ارب 89 کروڑ ڈالر رہا۔

وزارت اقتصادی امور کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2026 میں پاکستان کو 44 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے غیر ملکی قرضے اور گرانٹس موصول ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button