entertanmentlatest newsShowbiz
گریمی ایوارڈز 2027 کی نامزدگیوں کا اعلان، برطانوی گلوکارہ رے 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست

لاس اینجلس()موسیقی کی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈز گریمی 2027 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، جس میں برطانوی گلوکارہ رے 11 نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔
امریکی گلوکارہ بیونسے نے اپنے کیریئر کی 100ویں گریمی نامزدگی حاصل کرکے تاریخ رقم کردی، جبکہ برونو مارس اور ٹیلر سوئفٹ بھی مختلف کیٹیگریز میں نامزد ہوئے ہیں۔
رواں سال گریمی ایوارڈز میں پہلی مرتبہ بہترین ایشین پاپ میوزک پرفارمنس کی کیٹیگری بھی متعارف کرائی گئی ہے، جسے عالمی موسیقی کے مختلف رجحانات کی نمائندگی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گریمی ایوارڈز کی 69ویں تقریب 7 فروری 2027 کو امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔



