latest newsShowbiz

گلوکار شفقت امانت علی خون کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

کراچی: معروف پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے خون کے کینسر کی ایک قسم میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ اس دوران ایک انتہائی مشکل دور سے گزرے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شفقت امانت علی رواں ماہ 28 تاریخ کو کراچی میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے اپنے کنسرٹس کی سیریز کے بارے میں گفتگو کی۔

گلوکار نے بتایا کہ کنسرٹ کی تیاری اور ریہرسل میں انہیں کافی وقت لگا کیونکہ وہ ایک مشکل دور سے گزر رہے تھے، جس نے انہیں، ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

شفقت امانت علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بیماری کے بارے میں بعض دوستوں سے بھی بات چھپائے رکھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button