crimelatest news

پی ٹی آئی کے تین رہنما تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم گرفتار، جیل منتقل

پشاور: تحریک انصاف کے رہنماؤں تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو گرفتاری کے بعد آج جیل منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے تینوں رہنماؤں کو گزشتہ شب پشاور ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ سے حراست میں لیا تھا۔ پولیس کے مطابق انہیں تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتاری سے قبل ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان ہائیکورٹ کے بار روم میں پہنچے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتاری دینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ بعد ازاں وہ بھاری پولیس نفری کے ہمراہ ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ پر موجود رہے۔

اس موقع پر ایک صحافی نے ایس ایس پی آپریشنز سے سوال کیا کہ کیا ان کے پاس تینوں رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے تھری ایم پی او کے احکامات موجود ہیں، جس پر انہوں نے تصدیق کی کہ ان کے پاس گرفتاری کے احکامات ہیں۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ریڈیو حملہ کیس میں تینوں رہنماؤں کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم انصاف لائرز فورم کے وکلا نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔

بعد ازاں تینوں رہنما عبوری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ پہنچے جہاں عدالت نے ان کی درخواستیں منظور کرلیں، تاہم ایس ایس پی آپریشنز پولیس نفری کے ہمراہ مرکزی گیٹ پر موجود رہے۔ بعد ازاں وہ بار روم گئے اور رہنماؤں سے ملاقات کے بعد انہیں حراست میں لے کر اپنے ساتھ گاڑی میں روانہ ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button