latest newsPakistan

ڈی ایس ریلوے لاہور کا واشنگ لائنز کا دورہ، انجینئرنگ منصوبوں اور ٹرینوں کی مینجمنٹ کا جائزہ

لاہور (عمران اسلم): ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور انعام اللہ نے واشنگ لائنز کا دورہ کیا اور وہاں جاری انجینئرنگ منصوبوں، نکاسی آب کے نظام اور ٹرینوں کے ریکس کی مینجمنٹ کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایس آپریشنز حمدان نذیر، ڈپٹی ڈی ایس انفراسٹرکچر قاضی جواد احمد اور دیگر ڈویژنل افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران ڈی ایس ریلوے کو واشنگ لائنز میں جاری انجینئرنگ منصوبوں اور پانی کی مؤثر نکاسی کے لیے تیار کردہ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں ٹرینوں کے ریکس کی آمدورفت اور انتظامی طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔

انعام اللہ نے متعلقہ افسران کو کوچز کی بہتر مینجمنٹ اور ٹرینوں کی بروقت آمدورفت یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے صفائی ستھرائی اور بروقت مرمت و دیکھ بھال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں کو مسافروں کے لیے بہتر حالت میں دستیاب رکھا جائے۔

ڈی ایس ریلوے نے واشنگ لائنز کے مختلف دفاتر، الیکٹرک اسٹورز اور ٹرین ایگزامینر سے متعلقہ اسٹورز کا بھی معائنہ کیا اور انتظامی و تکنیکی امور کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button