latest newsPakistan

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں مشترکہ سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے دونوں برادر ممالک کے درمیان مسلسل رابطے، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

بیان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا، جبکہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button