latest newsPoliticsWorld

شیخ حسینہ کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا فیصلہ بنگلادیشی عوام کریں، امریکا

ویب ڈیسک: امریکا نے کہا ہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ سے متعلق فیصلہ بنگلادیشی عوام کو کرنا چاہیے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ شیخ حسینہ کے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کا معاملہ بنگلادیش کا داخلی معاملہ ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ڈھاکا حکومت کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں غیر حاضری میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔ وہ اگست 2024 میں اقتدار سے بے دخلی کے بعد بھارت فرار ہوگئی تھیں۔

گزشتہ سال نومبر میں بنگلادیشی عدالت نے انہیں سزا سنائی تھی۔ شیخ حسینہ نے بھارت سے دسمبر میں وطن واپس آکر عدالت کے سامنے پیش ہونے کا ارادہ ظاہر کیا تھا، جبکہ گزشتہ ہفتے ان کی جانب سے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

بنگلادیش نے بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button