latest newsWorld
ایران امریکی اعلیٰ عہدیداروں کو ڈرٹی بم یا کیمیائی ہتھیار سے نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ

ویب ڈیسک: امریکی انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران واشنگٹن میں اعلیٰ امریکی عہدیداروں کو ڈرٹی بم یا کیمیائی ہتھیار کے ذریعے نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کی یہ سرگرمیاں فوری حملے کی تیاری کے بجائے مختلف ممکنہ آپشنز کے لیے خود کو تیار رکھنے کی کوشش ہوسکتی ہیں۔ تاہم امریکی حکام نے جن سرگرمیوں کا سراغ لگایا ہے، وہ انتہائی مخصوص ہیں اور ان میں ممکنہ مقامات اور اہداف کی نشاندہی بھی شامل ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان لورین بِس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا تمام ممکنہ خطرات پر نظر رکھے ہوئے ہے، تاہم اس وقت امریکی سرزمین کو کسی قابل اعتبار خطرے کا سامنا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ایک امریکی فوجی اڈے پر منتقل ہوگئے تھے۔



