latest newsPolitics

بلاول بھٹو کو پاکستان کا وزیراعظم بنتا دیکھ رہی ہوں، فریال تالپور

لاہور( عمران اسلم ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے کہا ہے کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا وزیراعظم بنتا دیکھ رہی ہیں، پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اپنی کھوئی ہوئی سیاسی حیثیت دوبارہ حاصل کرنا ہوگی۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ پنجاب میں آج بھی پیپلز پارٹی کے لیے سیاسی گنجائش موجود ہے اور عوام پارٹی سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں صرف شخصیات اور ہیروز کے سہارے نہیں چل سکتیں بلکہ مضبوط تنظیمی ڈھانچے اور کارکنوں کی محنت پر توجہ دینا ضروری ہے۔ نوجوانوں کو سیاسی عمل میں شامل کرنے اور رضاکارانہ نظام کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے۔

فریال تالپور کا کہنا تھا کہ فی الحال وہ نشستوں کی بات نہیں کر رہیں، تاہم پیپلز پارٹی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنی چاہیے۔ وہ بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیراعظم بنتا دیکھ رہی ہیں۔

خواتین کی گرفتاریوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ خواتین کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے، مردوں کا حساب مردوں سے لیا جائے اور خواتین کو اس معاملے میں شامل نہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button