latest newsPolitics

بانی پی ٹی آئی صوبوں کو چھوٹا کرکے انتظامی یونٹس بنانے کے حامی رہے ہیں، سلمان اکرم راجا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہمیشہ سے صوبوں کو چھوٹا کرکے نئے انتظامی یونٹس بنانے کے حامی رہے ہیں، تاہم مذاکرات میں صرف اس ایک معاملے پر بات نہیں ہوگی۔

 سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے براہ راست بات چیت ہونی چاہیے۔ سلمان صفدر سے کہا گیا ہے کہ حکومت ہم سے اصولی بنیادوں پر بات کرے، اس کے بعد فیصلہ کریں گے کہ ہمیں آگے کیا کرنا ہے اور ہم کیا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک ہم سب کو رسائی دی جائے تو معاملات کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ جس تیزی سے القادر کیس کی اپیلوں پر اصرار کیا جا رہا ہے، اس سے تشویش پیدا ہو رہی ہے۔

صوبوں کی تشکیل نو سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان انتظامی یونٹس کے قیام کے حامی رہے ہیں، تاہم مذاکرات ہوئے تو گفتگو کا دائرہ صرف اس معاملے تک محدود نہیں ہوگا۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کو ریلیف ملنا چاہیے اور ضروری ہے کہ انہیں ان کی مرضی کے اسپتال منتقل کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button