latest newsPakistan

حلقہ ارباب ذوق،مرزا اطہر بیگ کی صدارت میں تنقیدی اجلاس

سمیرا عمر کے مضمون، سہیل ثانی کی غزل اور امجد طفیل کے افسانہ پر شرکاء کی گفتگو

لاہور(شہزاد فراموش) حلقہ ارباب ذوق کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس مرزا اطہر بیگ کی صدارت میں پاک ٹی ہاؤس میں ہوا۔ جوائنٹ سیکرٹری شہزاد فراموش نے گزشتہ اجلاس کی کارروائی پیش کی، پھر سمیرا عمر نے مضمون ”ابتدائی اردو ناول میں لاہور کا ادبی و ثقافتی ظہور“ پیش کیا۔

شرکاء کی گفتگو کے بعد صدارت نے کہا کہ مجھے حیرانی ہے کہ جن ناولوں کے حوالے دیئے گئے، ان میں سے بیشتر میرے علم میں بھی نہیں ہیں۔ فکشن میں کچھ بھی ہو سکتا ہے جیسے رسوں کی مدد سے شہر ہوا میں معلق ہو۔البتہ مضمون نگار کو تھوڑا سا فکشن کی کرافٹ کا ذکر کرنا چاہیئے تھا۔یہاں اس چیز کی گنجائش ہے پھر ہی اعلیٰ پائے کا مضمون بن سکتا ہے۔

سہیل ثانی کی غزل پر صدارتی رائے دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں تک رومانوی کیفیات اور واقعات کا تعلق ہے 2026ء میں بھی ان پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ شاعری کیفیاتی اور تاثراتی لٹریچر ہے، اس پر تنقید بھی آج کی ہونی چاہئے۔

امجد طفیل کے افسانہ ”یہ جو ایک شہر ہے“ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ آج کا ہی نہیں یہ فراعنہ مصر کے زمانہ کا بھی افسانہ ہے۔یہ ایک پر اثر کہانی ہے، اسے عالمی سطح پر لیں۔ انہوں نے جو طریق کار اختیار کیا اس میں یہ کامیاب رہے۔

آخر میں نرگس جہانزیب کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی اور سیکرٹری آفتاب جاوید نے بتایا کہ آئندہ اجلاس”نظموں کی شام“ کی صدارت ناصر عباس نیر کرینگے، شرکا ء کی تعداد 62رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button