latest newsPakistan
پشاور: تھانوں میں شفافیت کے لیے محرر اسٹاف کو باڈی کیمرے لگانے کا فیصلہ

پشاور: شہریوں کے ساتھ پولیس کے رویے میں بہتری لانے اور تھانوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے محرر اسٹاف کے کندھوں پر کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ان کیمروں کے ذریعے تھانوں میں آنے والے سائلین اور محرر اسٹاف کے درمیان ہونے والی گفتگو کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کیمرے سیف سٹی سسٹم سے منسلک ہوں گے جبکہ ان کی نگرانی سی سی پی او آفس سے بھی کی جائے گی۔
حکام کے مطابق محرر اسٹاف کے نامناسب رویے یا شہریوں سے بدسلوکی کی صورت میں کیمروں کی ریکارڈ شدہ ویڈیو بطور ثبوت استعمال کی جاسکے گی۔



