latest news

بی آئی ایس پی میں 45 سال یا زائد عمر کی غیر شادی شدہ خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں 45 سال یا اس سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے بتایا کہ بی آئی ایس پی بورڈ نے اس حوالے سے منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے کے تحت ایسی خواتین بھی پروگرام میں شامل ہوسکیں گی جن کی کبھی شادی نہیں ہوئی۔ تاہم مالی معاونت کے حصول کے لیے انہیں پروگرام کے مقررہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button