latest newsPoliticsWorld

یورپی یونین کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان، 113 شہری اور 50 بینک ہدف

برسلز: یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے 50 روسی بینکوں اور مالیاتی اداروں سمیت 113 روسی شہریوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

یورپی یونین کے جاری کردہ بیان کے مطابق روسی تیل اور توانائی کے شعبے سے وابستہ اداروں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی پابندیوں کا ہدف ان افراد اور اداروں کو بنایا گیا ہے جو روس کی جنگی کارروائیوں کے لیے آمدنی کا اہم ذریعہ فراہم کرتے اور روس کے خفیہ تیل بردار بحری بیڑے کی معاونت کرتے ہیں۔

یورپی یونین کے مطابق روس کے بینکاری شعبے پر پابندیوں کا دائرہ وسیع کرنے کا مقصد ان مالیاتی ذرائع کو محدود کرنا ہے جن کے ذریعے روسی حکومت کی آمدنی منتقل اور جنگی اخراجات پورے کیے جاتے ہیں۔

یورپی یونین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button