latest newsPoliticsWorld
گادی آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش مسترد کردی

اسرائیلی اپوزیشن رہنما اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار گادی آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی جانب سے قومی اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی چال قرار دے دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق گادی آئزن کوٹ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو جانتے ہیں کہ وہ انتخابات ہار چکے ہیں، اتحادی حکومت کی پیشکش دراصل نئی حکومت کی تشکیل مشکل بنانے کی کوشش ہے۔ یہ سیاسی حربے نہ ان پر اثر انداز ہوں گے اور نہ اسرائیلی شہریوں پر۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپوزیشن کو قومی اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش کی تھی اور مجوزہ حکومت میں صرف یہودی جماعتوں کو شامل کرنے کی تجویز دی تھی تاکہ ایران کے خطرے کا مقابلہ کیا جاسکے۔
اسرائیلی انتخابات کے بعد 67 ارکان پارلیمان کی حمایت حاصل کرنے والے گادی آئزن کوٹ کو صدر کی جانب سے حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔



