latest newsWorld

ترک نائب وزیر خارجہ ای سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ موسیٰ کُلالکلکیا اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ترک نائب وزیر خارجہ اجلاس میں اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ افغان وزیر خارجہ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹریز اور فوکل نمائندگان کا اجلاس بھی اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے، جس میں وزرائے خارجہ کونسل کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button