Businesslatest news
ورلڈ بینک کی سندھ میں مختلف منصوبوں کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری

ورلڈ بینک نے سندھ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی۔
ورلڈ بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق منظور شدہ رقم سے سندھ کے دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی، صفائی اور حفظان صحت کا منصوبہ شروع کیا جائے گا، جس سے صوبے کے 15 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر سپلائی سسٹم نصب کیے جائیں گے، جبکہ اس سے بچوں میں غذائی قلت کے باعث قد کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔



