latest newsPolitics
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
اتحادی جماعتوں کے درمیان تعاون اور مشاورت جاری رکھنے، معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل تیز کرنے پر اتفاق

لاہور میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے معاشی استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے اور ملک میں ترقیاتی عمل تیز کرنے پر زور دیا۔
اس موقع پر اتحادی جماعتوں کے درمیان تعاون اور مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنے کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔



