entertanmentlatest newsShowbiz

صبا قمر نے دسمبر میں شادی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا

اداکارہ کا مزاحیہ انداز میں ردعمل، کہا شادی ہو رہی ہے تو مجھے بھی دعوت نامہ بھیجا جائے

پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ صبا قمر رواں سال دسمبر میں شادی کرنے والی ہیں، تاہم اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ان افواہوں کو مسترد کردیا۔

صبا قمر نے شادی سے متعلق خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کون افواہیں پھیلا رہا ہے کہ میری دسمبر میں شادی ہو رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ وہ کام کی وجہ سے اتنی مصروف ہیں کہ گھر جاکر نیند پوری کرنے کا وقت بھی نہیں ملتا۔

اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں مزید لکھا کہ اگر واقعی ان کی شادی ہو رہی ہے تو انہیں بھی دعوت نامہ بھیجا جائے کیونکہ انہیں ابھی تک شادی کا کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button