Businesslatest news
سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 9 سال سے کھڑا لاوارث بوئنگ طیارہ 4 لاکھ ڈالر سے زائد میں نیلام

لاہور(عمران اسلم) سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ 9 سال سے کھڑا لاوارث بوئنگ 767 طیارہ 4 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد میں نیلام کردیا گیا۔ طیارہ 29 اگست 2017 سے ایئرپورٹ پر موجود تھا۔
فلائی جیٹ ایشیا ایئرویز کا یہ طیارہ چارٹر پروازوں کے لیے استعمال ہوتا تھا، تاہم طیارہ ساز کمپنی کے دیوالیہ ہونے کے بعد اسے ایئرپورٹ پر چھوڑ دیا گیا تھا۔
طیارے پر عائد لاکھوں روپے کے واجبات بھی نیلامی کے ذریعے وصول کرلیے گئے۔ عدالتی احکامات پر ناقابل استعمال قرار دیے گئے اس طیارے کی نیلامی کے لیے جاری اشتہار میں محفوظ بولی 4 لاکھ امریکی ڈالر مقرر کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق طیارے کے انجن، نشستیں اور لینڈنگ گیئر درست حالت میں تھے۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ترجمان محمد عمیر خان نے بھی طیارے کی نیلامی کی تصدیق کردی ہے۔



