latest newsPakistan

خاتون مسافر سے بدسلوکی، گرین بس کنڈیکٹر نے گھر جا کر معافی مانگ لی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر خاتون مسافر سے مبینہ بدسلوکی کرنے والے گرین الیکٹرک بس کے کنڈیکٹر سے خاتون کے گھر جا کر معافی منگوا لی گئی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے نوٹس لیتے ہوئے نجی کمپنی کے کنڈیکٹر علی رضوان کو ملازمت سے فارغ کر دیا تھا۔

https://x.com/MaryamNSharif/status/2121274326850941377?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2121274326850941377%7Ctwgr%5E8f852f388c55081ca03152d1e742928f9a56c44d%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geonewsurdu.tv%2Flatest%2F445488-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ صرف ملازمت سے برطرف کرنا کافی نہیں، کنڈیکٹر کو پکڑ کر خاتون کے گھر لے جایا جائے اور سب کے سامنے معافی منگوائی جائے۔ انہوں نے اس حوالے سے ڈی آئی جی فیصل کامران کو ہدایات بھی جاری کی تھیں۔

بعد ازاں کنڈیکٹر علی رضوان نے خاتون کو دھکا دینے پر ان کے گھر جا کر معافی مانگ لی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے معافی مانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

ویڈیو میں کنڈیکٹر کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ اس کا رویہ انتہائی غلط تھا، جس پر وہ شرمندہ ہے اور پوری قوم سے معافی مانگتا ہے۔ اس نے توبہ کرتے ہوئے آئندہ کسی کے ساتھ ایسا رویہ نہ رکھنے کا وعدہ بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button