Businesslatest news
پیٹرول 2 روپے فی لیٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 330 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل بدستور 360 روپے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 14 نومبر سے ہوگا۔



