latest newsPoliticsWorld
فرانس میں مہنگائی کی شرح 3.7 فیصد تک پہنچ گئی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

پیرس: فرانس میں اکتوبر کے دوران سالانہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 3.7 فیصد ہو گئی، جو ستمبر میں 3.4 فیصد تھی۔ یہ دسمبر 2023ء کے بعد مہنگائی کی بلند ترین سطح ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق مہنگائی میں اضافے سے عوام کی قوتِ خرید متاثر ہونے اور حکومت کی معاشی پالیسیوں پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب فرانس کی بڑی سرکاری تنظیموں کے نمائندے آج وزیراعظم سباستیاں لیکورنو سے ملاقات کریں گے، جس میں تنخواہوں میں اضافے اور مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی قوتِ خرید بہتر بنانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
مذاکرات میں فرانس کے تقریباً 58 لاکھ سرکاری ملازمین کی نمائندگی کرنے والی تنظیمیں شریک ہوں گی۔ ان تنظیموں نے مطالبات کی منظوری کے لیے 17 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کی کال بھی دے رکھی ہے۔



