latest newsPakistan

سرکاری افسران کے اثاثوں کے ڈیجیٹل گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری افسران کے اثاثوں کے ڈیجیٹل گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 30 نومبر 2026ء مقرر کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سرکاری افسران اب 30 نومبر تک ایف بی آر پورٹل کے ذریعے اپنے اثاثوں کے گوشوارے ڈیجیٹل طور پر جمع کرا سکیں گے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق اثاثوں کے گوشواروں میں تصحیح کی آخری تاریخ بھی بڑھا کر 31 دسمبر 2026ء کر دی گئی ہے۔ متعلقہ کیڈر ایڈمنسٹریٹر کی منظوری سے گوشواروں میں ترمیم کی جا سکے گی۔

تمام سرکاری افسران کو توسیع شدہ مدت کے اندر اپنے اثاثوں کی تفصیلات ڈیجیٹل طریقے سے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button