latest newsPoliticsWorld

ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی شینزن میں ممکنہ ملاقات، جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول پر بات چیت متوقع

واشنگٹن: امریکی جریدے نیویارک پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان جمعرات کو چین کے شہر شینزن میں ملاقات متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق تینوں رہنماؤں کی ملاقات میں جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال ہو سکتا ہے، جبکہ شمالی کوریا، یوکرین اور ایران کی صورتِ حال بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔

تینوں عالمی رہنماؤں کی ممکنہ ملاقات کو 1945ء میں دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر امریکی صدر فرینکلن روزویلٹ، برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل اور سوویت رہنما جوزف اسٹالن کے درمیان ہونے والی یالٹا کانفرنس سے بھی جوڑا جا رہا ہے، جس میں یورپ کی نئی سرحدی حد بندیوں پر اتفاق کیا گیا تھا۔

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے بھی اس ممکنہ ملاقات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے یالٹا کانفرنس سے تشبیہ دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شینزن میں ہونے والی ملاقات اکیسویں صدی کے لیے عالمی اثر و رسوخ کے دائروں کی نئی تقسیم کا معاہدہ ثابت ہو سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button