latest newsWorld
ایرانی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوا، سکیورٹی خدشات پر فوجی اڈے منتقل ہوا ہوں: امریکی وزیر خزانہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ وہ ایرانی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوئے بلکہ سیکرٹ سروس کی ہدایت پر اپنا گھر چھوڑ کر فوجی اڈے پر منتقل ہوئے ہیں۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے رویے کو ایسے خطرناک جانور سے تشبیہ دی جسے کونے میں دھکیل دیا گیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کے باعث توانائی کے شعبے میں بحران کی کیفیت ضرور پیدا ہوئی ہے، تاہم امریکی معیشت کی بنیادی صورتحال مضبوط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فیڈرل ریزرو کو محتاط رہنا چاہیے اور شرح سود میں زیادہ اضافہ نہیں کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں سامنے آئی تھیں کہ ایرانی دھمکیوں کے پیش نظر امریکی وزیر خزانہ کو اپنا گھر چھوڑ کر فوجی اڈے پر منتقل ہونا پڑا تھا۔



