latest newsPoliticsWorld
ترکیے اور قطر کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط

استنبول: ترکیے اور قطر نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کے دفتر نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس پر جمعے کے روز استنبول میں صدر اردوان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی ملاقات کے بعد دستخط کیے گئے۔
ترک ایوانِ صدر نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ صدر اردوان نے خلیجی خطے میں جنگ دوبارہ بھڑکنے سے روکنے، مذاکرات کی بنیاد استوار کرنے اور امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
بیان کے مطابق یہ معاہدہ ترکیے اور قطر کے تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔ تاہم صدارتی دفتر کی جانب سے دفاعی معاہدے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔



