crimelatest news
منشیات فروشی کیس: انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد

کراچی: صوبائی انسدادِ منشیات عدالت نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی، تاہم تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے ڈیفنس تھانے میں درج مقدمے میں ملزمہ انمول اور دیگر ملزمان کو الزامات پڑھ کر سنائے۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ پولیس نے انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں حتمی چالان اگست میں عدالت میں جمع کرایا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں تین خواتین سمیت پانچ ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا تھا۔
چالان کے مطابق منشیات کے مقدمے میں انمول عرف پنکی، سہیل، ذیشان، رائیڈر سمیر اور عاقب گرفتار ہیں، جبکہ صابرہ، حمیرا، اینا، حمزہ اور اعزاز مفرور ہیں۔ پولیس کے مطابق حمزہ اور اعزاز کے مکمل کوائف بھی دستیاب نہیں ہیں۔



