latest newsPakistan
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل، ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو نوٹس

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا ہے۔
جسٹس عمیر مجید ملک نے حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا اور 26 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ جنرل کونسلر کی 1125 نشستوں کے لیے 3505 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے، جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 6568 کاغذاتِ نامزدگی جاری کیے گئے تھے۔ ان نشستوں کے لیے 110 خواتین امیدواروں نے بھی کاغذات جمع کرائے۔
دارالحکومت کے بلدیاتی اداروں کی مدت فروری 2021ء میں ختم ہو گئی تھی اور تقریباً ساڑھے پانچ سال بعد 20 دسمبر کو پولنگ ہونا تھی۔



