پنڈی ٹیسٹ ڈرا، سعود شکیل دوسری اننگز میں بھی سنچری سے محروم

پہلی اننگز میں 93 رنز بنانے والے سعود شکیل دوسری اننگز میں بھی سنچری مکمل نہ کر سکے اور 97 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ ملان رتنائیکے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان بابر اعظم 34 جبکہ سلمان علی آغا 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان نے پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 434 رنز بنا کر ڈکلیئر کی تھی، جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم 446 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور اسے 12 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
پاکستان نے آخری روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز ایک وکٹ پر 57 رنز سے کیا۔ اذان اویس 22 اور محمد طحہٰ 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، تاہم دونوں کھلاڑی دن کے آغاز میں ہی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں سعود شکیل نے 93، طیب عارف نے 57، عرفات منہاس نے 52، محمد طحہٰ اور بابر اعظم نے 51 اور 50 رنز بنائے تھے۔
سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔



