latest newsShowbiz

امیتابھ بچن کے بنگلے ’جلسہ‘ کو بم سے اڑانے کی نئی دھمکی، ممبئی پولیس ہائی الرٹ

ممبئی ( ) بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے جوہو میں واقع بنگلے ’جلسہ‘ کو بم سے اڑانے کی نئی دھمکی موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس اور بھارتی سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کے بنگلے ’جلسہ‘ کے علاوہ ممبئی میئر کے دفتر اور چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئیں، جس کے بعد سکیورٹی سخت کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سکیورٹی ٹیموں نے متعلقہ مقامات کی تلاشی لی، تاہم کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حالیہ دھمکی گزشتہ دنوں موصول ہونے والی دھمکی آمیز ای میلز کا تسلسل ہے، جس کے بعد سکیورٹی ادارے مسلسل چوکنا ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ممبئی میئر کے دفتر کو موصول ہونے والی ای میل میں امیتابھ بچن کے بنگلے پر حملے اور گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کی سکیورٹی خراب کرنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ مسلسل دھمکیوں کے پیش نظر امیتابھ بچن نے حال ہی میں بلٹ پروف شیشے کی حفاظتی دیوار کے پیچھے رہ کر مداحوں سے ملاقات بھی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button