latest news

دنانیر مبین بہترین اداکارہ قرار، بین الاقوامی یوریشین فلم ایوارڈز میں ’ڈائمنڈ بٹر فلائی‘ اپنے نام کرلیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ دنانیر مبین نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا۔ انہیں پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ میں بہترین اداکاری پر دوسرے بین الاقوامی یوریشین فلم ایوارڈز ’ڈائمنڈ بٹر فلائی‘ میں بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

ماسکو میں منعقدہ ایوارڈز کی تقریب میں مختلف ممالک کی فلموں اور فنکاروں کو ان کی بہترین کارکردگی پر اعزازات دیے گئے۔ دنانیر مبین کی کامیابی کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

رواں سال اس بین الاقوامی فلمی مقابلے کے لیے پاکستان کی دو فلمیں ’میرا لیاری‘ اور ’ویلکم ٹو پنجاب‘ نامزد ہوئی تھیں۔

فلم ’میرا لیاری‘ میں کراچی کے علاقے لیاری کی ثقافت، کھیلوں کی سرگرمیوں، مقامی روایات اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے موضوعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

دنانیر مبین کا یہ اعزاز نہ صرف ان کی اداکاری کا عالمی اعتراف ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی فنکاروں اور فلموں کی بڑھتی ہوئی پذیرائی کا بھی مظہر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button