latest newsWorld
ڈنمارک کا غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے 8.9 ملین ڈالر امداد کا اعلان

ڈنمارک نے غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی امدادی سرگرمیوں کے لیے 8.9 ملین ڈالر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈنمارک کی وزارت خارجہ کے مطابق غزہ میں سیلاب سے متاثرہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے انروا کو 3 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے، جبکہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی امداد کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (او سی ایچ اے) کو 5.9 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شدید سرد موسم فلسطینیوں کے انسانی بحران کو مزید سنگین بنا رہا ہے، اس لیے موسم سرما کے دوران متاثرہ افراد تک ضروری انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانا ناگزیر ہے۔



