latest newsPakistan

لیسکو ایسٹرن سرکل میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 18 مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور (عمران اسلم) لیسکو ایسٹرن سرکل میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ای عمر بلال کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران واہگہ سب ڈویژن کے گاؤں ڈوگچ میں 18 مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی۔ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات کے اندراج کے لیے درخواستیں جمع کرا دی گئی ہیں۔

دوسری جانب لیسکو محمود بوٹی سب ڈویژن میں بجلی کا میٹر ریورس کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ترجمان لیسکو کے مطابق ملزم شاہ زیب کو شالامار سکیم میں ایک صارف کے گھر سے بجلی کا میٹر اتار کر ریورس کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا ہے کہ بجلی چوری اور میٹر میں ردوبدل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button