latest newsPolitics

محسن نقوی کی صدر زرداری سے ملاقات، اہم شخصیت کا پیغام پہنچایا

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوابشاہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں انہوں نے ایک اہم شخصیت کا پیغام بھی پہنچایا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محسن نقوی لاہور سے خصوصی طیارے کے ذریعے اچانک نوابشاہ پہنچے اور ایئرپورٹ سے سیدھے زرداری ہاؤس روانہ ہوگئے، جہاں صدر مملکت سے ان کی ملاقات تقریباً 59 منٹ جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں محسن نقوی نے اہم شخصیت کا پیغام صدر آصف علی زرداری تک پہنچایا، جبکہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ریفرنڈم کے معاملے پر بھی انہیں اعتماد میں لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے خلاف ممکنہ کریک ڈاؤن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد وفاقی وزیر داخلہ زرداری ہاؤس سے واپس ایئرپورٹ روانہ ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button