latest newsPolitics

عمران خان کے لیے حکومت کے پاس نہ ڈیل ہے نہ ڈھیل، راستے عدالتوں سے ہی کھلیں گے: طارق فضل چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے راستے صرف عدالتوں سے کھل سکتے ہیں، حکومت کے پاس ان کے لیے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ڈھیل۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام معاملات عدالتوں کے ذریعے ہی حل ہونے ہیں۔ ایک طرف بانی پی ٹی آئی آئرن مین بنے ہوئے ہیں اور دوسری جانب حکومت سے رابطوں کی باتیں کر رہے ہیں، جو ان کے اپنے مؤقف سے متضاد ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ فی الحال کسی قسم کے بیک ڈور یا فرنٹ ڈور رابطے نہیں ہو رہے، جبکہ بیک ڈور رابطوں کی خبریں محض خواہشات پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا طبی ماہرین بننے کے بجائے اپنے پیشہ ورانہ کام پر توجہ دیں تو کوئی مثبت اور فائدہ مند صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button