Businesslatest news

تجارتی پابندیوں کے باوجود بھارت سے پاکستانی درآمدات میں 69 فیصد اضافہ

کراچی: تجارتی پابندیوں کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں 69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تین ماہ کے دوران بھارت سے 6 کروڑ 17 لاکھ ڈالر مالیت کی اشیا درآمد کی گئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 3 کروڑ 66 لاکھ ڈالر تھا۔

درآمد کی جانے والی اشیا میں ادویات اور کیمیائی مصنوعات کا حصہ 96 فیصد سے زائد ہے۔ یہ اشیا دبئی اور ملائیشیا سمیت تیسرے ممالک کے ذریعے پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

دوسری جانب ماہی گیروں کی واپسی اور فٹ بال کھلاڑیوں کے درمیان مصافحے جیسے واقعات کو پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں برف پگھلنے کے ممکنہ آثار قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button