latest newsWorld

امریکی مڈٹرم انتخابات میں تاریخ رقم، مسی سپی سے پہلی بار سیاہ فام ڈیموکریٹ سینیٹر منتخب

واشنگٹن: امریکا کے مڈٹرم انتخابات میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، ریاست مسی سپی سے سینیٹ کی نشست پر سیاہ فام ڈیموکریٹ امیدوار اسکاٹ کولم منتخب ہوگئے۔

اسکاٹ کولم نے ری پبلکن امیدوار اور موجودہ سینیٹر سنڈی ہائیڈ اسمتھ کو شکست دے دی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اسمتھ نے ماضی میں اسکاٹ کولم کو جج بننے سے روکنے میں کردار ادا کیا تھا، تاہم اب وہ اپنی سینیٹ کی نشست بھی ہار گئیں۔

1982 کے بعد مسی سپی سے پہلی مرتبہ ڈیموکریٹ سینیٹر منتخب ہوا ہے۔ انتخابی نتائج کے بعد سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی تعداد 55 جبکہ ری پبلکن ارکان کی تعداد 44 ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button