Businesslatest news
پیٹرول 3، ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 335 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 364 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 12 نومبر سے ہوگا۔



