latest newsPoliticsWorld

ایران کے خلاف مکمل فتح چاہتے ہیں، 93 فیصد نہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں مکمل فتح حاصل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو بہت پہلے نمٹا دیا جانا چاہیے تھا۔

ورجینیا کے شہر آرلنگٹن میں سابق فوجیوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا 93 فیصد نہیں بلکہ مکمل فتح چاہتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کو امریکا کے ہاتھوں تباہ ہونے والی تنصیبات دوبارہ تعمیر کرنے میں 25 سال لگیں گے، تاہم امید ہے کہ امریکا کو اس ملک میں مزید تباہی نہیں کرنی پڑے گی۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر مؤقف دہرایا کہ ایران 1979 سے امریکا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور تہران کے ساتھ موجودہ جنگ کا آغاز امریکا نے نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button