latest newsPakistan

پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بنیں گے

پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بنیں گے

چین کے خلائی پروگرام کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پاکستانی خلا باز چینی خلا بازوں کے ساتھ مشترکہ خلائی مشن میں حصہ لیں گے اور چین کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بننے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

چینی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی خلا باز چین کے خلائی جہاز کے ذریعے خلائی مشن کا حصہ بنیں گے۔ یہ چین کے انسانی خلائی پروگرام کی تاریخ کا پہلا مشترکہ مشن ہوگا جس میں چینی اور غیر ملکی خلا باز شریک ہوں گے۔

چینی سفارت خانے کے مطابق یہ تاریخی مشن پاکستان اور چین کی نسل در نسل قائم دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ نوجوان نسل کے لیے تحریک اور سائنس کے میدان میں آگے بڑھنے کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

اس مشن سے دونوں ممالک کے درمیان سائنسی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔ چینی سفارت خانے نے اس موقع پر دونوں پاکستانی خلا بازوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button