entertanmentlatest news

میری زندگی میں فی الحال کوئی مرد نہیں، مستقبل کا کچھ معلوم نہیں: ثانیہ مرزا

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی نجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ان کی زندگی میں کوئی مرد موجود نہیں اور انہیں مستقبل کے بارے میں بھی کچھ معلوم نہیں۔

ثانیہ مرزا اپنی قریبی دوست اور فلم ساز فرح خان کے ہمراہ بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کے ٹاک شو میں شریک ہوئیں، جہاں گفتگو کے دوران میزبانوں نے ان سے پوچھا کہ کیا کسی نے انہیں کافی پر ملاقات کی پیشکش کی ہے؟

اس پر ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے مرد دوست اکثر انہیں گھومنے پھرنے اور سفر پر جانے کی دعوت دیتے ہیں، تاہم وہ انہیں صرف دوست سمجھتی ہیں۔

فرح خان نے بھی بتایا کہ ان کے بعض دوست اکثر فون کرکے پوچھتے ہیں کہ کیا ثانیہ واقعی سنگل ہیں اور ان کی زندگی میں کوئی شخص موجود نہیں؟ اس پر ثانیہ مرزا نے واضح کیا کہ ان کی زندگی میں فی الحال کوئی مرد نہیں اور انہیں نہیں معلوم کہ مستقبل میں کوئی آئے گا یا نہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے 2010 میں شادی کی تھی۔ 2018 میں ان کے ہاں بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی۔ دونوں کے درمیان 2023 کے اواخر میں علیحدگی ہوگئی، جس کے بعد شعیب ملک نے جنوری 2024 میں اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی۔

علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا نے اپنی نجی زندگی کو بڑی حد تک میڈیا کی نظروں سے دور رکھا اور خاندان و پیشہ ورانہ مصروفیات پر توجہ مرکوز رکھی۔

ثانیہ مرزا نے 2023 میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ وہ خواتین کے ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں مجموعی طور پر چھ گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیت چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button