کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر احمد فراز اور آصف چودھری کو پی یو جے کی مبارک باد

لاہور (ہم شہری): پنجاب یونین آف جرنلسٹس (پی یو جے) نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات میں کانٹے کے مقابلے کے بعد برابر ووٹ حاصل کرنے والے دونوں نومنتخب صدور احمد فراز اور آصف چودھری کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔
پی یو جے کی قیادت نے نومنتخب سیکرٹری نعمان شیخ، سینئر نائب صدر حماد اسلم، نائب صدر احمر کھوکھر، جوائنٹ سیکرٹری جابر وقاص، خزانچی عمر یعقوب اور گورننگ باڈی کے اراکین علی مرزا، قیصر افتخار، شاہزیب بھٹی، عامر علی رانا اور جواد شاہ کو بھی مبارک باد دی ہے۔
پی یو جے کے صدر نعیم حنیف اور جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی کہ نئی قیادت صحافیوں کے مسائل اور پولیس ڈیپارٹمنٹ سے متعلق عوامی شکایات کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی صحافتی دنیا میں کرائم رپورٹرز کی پیشہ ورانہ اہمیت مسلمہ ہے اور ایسے وقت میں جب صحافی مختلف تنظیموں میں تقسیم ہو رہے ہیں، اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ انتخابات کے ذریعے نئی قیادت کا انتخاب حوصلہ افزا عمل ہے۔
پی یو جے کے صدر نعیم حنیف، جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی، سینئر نائب صدر خرم پاشا، نائب صدر شیر علی خالطی، جوائنٹ سیکرٹری خالد رشید، خزانچی جواد حسن گل اور ایگزیکٹو کونسل نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور گورننگ باڈی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
پی یو جے ایگزیکٹو کونسل نے الیکشن چیئرمین میاں عابد اور دیگر ارکان، لاہور پریس کلب کے منیجر سلمان احمد، اسسٹنٹ ممبر رانا عابد اور عملے کا بھی شکریہ ادا کیا۔



