Businesslatest newsWorld

گیس مہنگی کرنے کی تیاری، سوئی ناردرن اور سدرن کی اوگرا میں درخواستیں جمع

اسلام آباد: سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں نے گیس کی اوسط قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دی ہیں۔ دونوں کمپنیوں نے مجوزہ اضافے کا اطلاق رواں مالی سال یکم جولائی سے کرنے کی درخواست کی ہے۔

سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 10 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دیتے ہوئے اسے 1702 روپے سے بڑھا کر 1712 روپے 40 پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

دوسری جانب سوئی سدرن نے اوسط قیمت میں 366 روپے 75 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے، جس کے بعد قیمت 2071 روپے 75 پیسے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سوئی ناردرن نے مجوزہ قیمت میں ایل این جی سروس کی مد میں 60 ارب 14 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت بھی شامل کی ہے۔ درخواست کے مطابق ایل این جی کی لاگت 471 روپے 16 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔

کمپنی کا مؤقف ہے کہ موسم سرما میں مقامی گیس کی محدود دستیابی کے باعث اضافی گیس کا انتظام کرنا پڑے گا، جس کے لیے ایل این جی کے 16 کارگوز درکار ہوں گے۔ سوئی گیس کمپنیوں نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو بھی گیس مہنگی کرنے کی وجہ قرار دیا ہے۔

اوگرا دونوں کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد گیس کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button