latest newsPoliticsWorld
اسرائیل میں نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا، گادی آئزنکوٹ کو حکومت سازی کے لیے 28 روز کی مہلت

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کی جانب سے حکومت بنانے کی دعوت ملنے کے بعد اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ نے وزیراعظم نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے حکومت سازی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ آئزنکوٹ کو حکومت تشکیل دینے کے لیے 28 روز کی مہلت دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہونے کے باوجود آئزنکوٹ کی حمایت کرنے والی جماعتیں اتحادی حکومت بنانے پر آمادہ نہیں ہیں، جس کے باعث حکومت سازی کا عمل مشکلات کا شکار ہے۔
انتخابات میں آئزنکوٹ کے چار جماعتی اتحاد نے 48 نشستیں حاصل کیں جبکہ نیتن یاہو کے اتحاد کو 53 نشستیں ملیں۔ اس بار اسرائیلی انتخابات میں عرب قیادت والی جماعتوں نے بھی ریکارڈ تعداد میں نشستیں حاصل کی ہیں۔



