latest newsSports
اسموگ کے باعث پاکستان، سری لنکا دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور کے بجائے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی میں ہوگا۔ پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میچ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، صرف مقام تبدیل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث میچ کا وینیو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



