latest newsPakistan
ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کی اپیلیں غیر مؤثر قرار، سپریم کورٹ نے نمٹا دیں

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایمان مزاری کے خلاف رکاوٹیں ہٹانے کے کیس میں ٹرائل کے خلاف دائر اپیلیں غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دیں۔
جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے قرار دیا کہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرِ التوا ہے، اس لیے سپریم کورٹ میں یہ کیس اب غیر مؤثر ہو چکا ہے۔
سپریم کورٹ کے مطابق درخواستیں قابلِ سماعت ہیں یا نہیں، اس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کرے گی۔



