latest newsPolitics

سیاسی اختلافات کو مستقل دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے، جنرل باجوہ سے شادی میں صرف سلام دعا ہوئی: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات پر ہونے والی تنقید کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کو مستقل دشمنی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے، شادی کی تقریب میں دونوں کے درمیان صرف سلام دعا ہوئی تھی۔

اڈیالہ روڈ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شادی کی تقریب میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے اس سے زیادہ کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ انہوں نے اس مختصر ملاقات کو بنیاد بنا کر اپنے خلاف پروپیگنڈے کی مذمت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ دشمن دوست اور دوست دشمن بن سکتے ہیں، نفرت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شادی کی ایک تقریب میں بیرسٹر گوہر اور جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی مصافحہ کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس پر پی ٹی آئی کے بعض حامیوں اور پارٹی رہنماؤں نے تنقید کی تھی۔ ناقدین نے جنرل باجوہ پر 2022ء میں پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے میں کردار ادا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح انتخابات میں حصہ لے گی۔ اسلام آباد کے تین حلقوں کے لیے امیدواروں کو کاغذاتِ نامزدگی تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی بھی ریاستی ادارے سے تصادم نہیں چاہتی اور تمام اداروں کے سربراہان کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے حوالے سے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال سے عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوا، جبکہ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندیوں نے سیاسی کشیدگی میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے دی گئی معلومات حوصلہ افزا نہیں تھیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر بھی عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔

حکومت سے رابطوں کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیر داخلہ سے بات چیت جاری ہے، تاہم فی الحال کوئی مذاکرات یا بیک چینل رابطے نہیں ہو رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔

مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ سے مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس کے سلسلے میں بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں جماعتیں مشترکہ مفادات کے معاملات پر ایک ساتھ چل سکتی ہیں، تاہم کسی مشترکہ تحریک کے حوالے سے بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔

خیبر پختونخوا کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی جمہوری حکومت کا متبادل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے گورنر راج ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا سڑکوں پر احتجاج کے لیے نہ نکلنا اس بات کا ثبوت نہیں کہ ان کا غصہ ختم ہوگیا ہے۔

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات پر ہونے والی تنقید کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کو مستقل دشمنی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے، شادی کی تقریب میں دونوں کے درمیان صرف سلام دعا ہوئی تھی۔

اڈیالہ روڈ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شادی کی تقریب میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے اس سے زیادہ کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ انہوں نے اس مختصر ملاقات کو بنیاد بنا کر اپنے خلاف پروپیگنڈے کی مذمت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ دشمن دوست اور دوست دشمن بن سکتے ہیں، نفرت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شادی کی ایک تقریب میں بیرسٹر گوہر اور جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی مصافحہ کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس پر پی ٹی آئی کے بعض حامیوں اور پارٹی رہنماؤں نے تنقید کی تھی۔ ناقدین نے جنرل باجوہ پر 2022ء میں پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے میں کردار ادا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح انتخابات میں حصہ لے گی۔ اسلام آباد کے تین حلقوں کے لیے امیدواروں کو کاغذاتِ نامزدگی تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی بھی ریاستی ادارے سے تصادم نہیں چاہتی اور تمام اداروں کے سربراہان کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے حوالے سے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال سے عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوا، جبکہ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندیوں نے سیاسی کشیدگی میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے دی گئی معلومات حوصلہ افزا نہیں تھیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر بھی عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔

حکومت سے رابطوں کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیر داخلہ سے بات چیت جاری ہے، تاہم فی الحال کوئی مذاکرات یا بیک چینل رابطے نہیں ہو رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔

مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ سے مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس کے سلسلے میں بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں جماعتیں مشترکہ مفادات کے معاملات پر ایک ساتھ چل سکتی ہیں، تاہم کسی مشترکہ تحریک کے حوالے سے بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔

خیبر پختونخوا کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی جمہوری حکومت کا متبادل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے گورنر راج ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا سڑکوں پر احتجاج کے لیے نہ نکلنا اس بات کا ثبوت نہیں کہ ان کا غصہ ختم ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button